پی یم ایل ف اور جی ڈی اے کے مرکزی رہنما سردار عبدالرحیم کی ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں سے ملاقات

02 اپریل 2021

وحدت نیوز(کراچی)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری،جی ڈی اے کے ترجمان اور این اے 249 کے نامزد امیدوار سردار عبدالرحیم نےمجلس وحدت مسلمین کے صوبائی دفتر پہنچ کر صوبائی رہنماء علی حسین،صوبائی ترجمان مبشر حسن،مولانا صادق جعفری سے ملاقات کی اور ملک بلخصوص سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

رہنماوں کی مشترکہ پریس کانفرنس سے سردار عبدالرحیم نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی بلخصوص سندھ کی عوام کے بنیادی مسائل اور سہولیات کے حل کے لیے مشترکہ طور پر جدوجہد کریں گے، مثبت سیاسی ملاقات رہی ہم کشکول لے کر یہاں آئے ہیں،عوام کی ابتر حالات ہے صوبائی اور مرکزی حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے حلقے کی حالات بہت خراب ہے نہ روڈ ہے اور ناہی پینے کا پانی اور طبی سہولیات میسر نہیں،ہم جمہوریت پسند ہیں،دیگر سیاسی جماعتوں کے پاس جاکر بھی ان کی حمایت حاصل کریں گے،جی ڈی اے نے ہمیشہ پی ٹی آئی کی مدد کی ہے سینٹ انتخابات میں ہمارے 14 ووٹوں سے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کامیاب ہوئے،پی ٹی آئی والوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے امیدوار کو جی ڈی اے کے امیدوار کے حق میں دستبردار کرائے،ہمیں امید ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ہماری مدد کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مجلس وحدت مسلمین اور جی ڈی اے مشترکہ طور پر الیکشن میں حصہ لے تو عوام کی بہتر خدمت ہوگی،متحد سندھ اور مظبوط پاکستان کے پلیٹ فارم سے کراچی سمیت پورے صوبے کی عوام کو متحد کریں،سندھ کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے عوام ہم پر اعتماد کرے۔

مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما علی حسن نقوی نے کہا کہ این اے 249 کی عوام سے پی ٹی آئی والوں نے کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے وہاں کوئی ترقیاتی کام مکمل نہیں ہوا،کون سی تبدیلی آئی ہے،حکمران صرف عیاشیوں اور محلات بنانے میں مصروف ہے انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے،ہمارا مؤقف واضع ہے کہ مظلوم عوام کی داد رسی کی جائے،این اے 249 میں ہمارا مناسب ووٹ بینک ہے،سردار عبدالرحیم مناسب امیدوار ہے جن کی حمایت کے لیے مجلس وحدت مسلمین کی کاؤنسل کے اجلاس میں فیصلہ کریں گے،عوام مہنگائی کے ہاتھوں بہت پریشان ہے،اگر حکمرانوں نے سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا تو عوام روڈو پر ہوگی اور حالات کی تمام تر ذمہ دار حکمران ہونگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree