ایم ڈبلیوایم کراچی کی پولیٹیکل کونسل کا اجلاس ، شہر قائد کے بلدیاتی انتخابات میں موثر انداز میں حصہ لینے کا فیصلہ

20 دسمبر 2021

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کا کراچی میں بھی بلدیاتی انتخابات میں بھرپورانداز میں شمولیت کا اعلان ، پولیٹیکل کونسل کے اجلاس میں تمام اضلاع کوآمدہ بلدیاتی انتخابات کی باقائدہ تیاریوں کی ہدایت ۔ باکردار اور قابل امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دیئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے ڈویژنل سیکریٹریٹ میں منعقدہ پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعباس نقوی، ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسن ڈویژنل سیکریٹری امور سیاسیات میر تقی ظفرسمیت تمام اضلاع کے سیکریٹری جنرل اور سیکریٹری امور سیاسیات سمیت منتخب اراکین پولیٹیکل کونسل نے شرکت کی۔

علی حسین نقوی نےتمام اضلاع کو بھرپور انداز میں آمدہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ کراچی کی منتخب یونسل کونسلز سے مجلس وحدت مسلمین کے بلدیاتی امیدوار انتخابات میں خیمے کے نشان پر حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کے عوام کے مسائل کا واحد حل ایک بااختیار بلدیاتی نظام ہے ۔ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو وسائل اور اختیارات دے کر عوام کی خدمت کاموقع ملنا چاہئےتاکہ ستم رسیدہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree