حضرت فاطمہ زہرا (س) صبر و تحمل کا پیکر ہونے کے ساتھ ساتھ عظیم مجاہدہ تھیں، علامہ صادق جعفری

20 دسمبر 2021

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیراہتمام وحدت ہاؤس انچولی سوسائٹی میں مجلس شہادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا (س) کا انعقاد کیا گیا۔ علامہ صادق جعفری نے مجلس عزا سے خطاب کیا جبکہ نوحہ خوانی وجاہت حسین نگری، ماتم داری انجمن فدائیان امام زمانہ (عج) اور انجمن جانثاران قاسم نے کی۔

 اس موقع پر علام شیخ محمد صادق جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروردگار کا کرم ہے کہ پاکستان میں مومنین و مومنات ایام فاطمیہ کی مجالس عزا بھرپور انداز میں منا رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب یہ ایام فاطمیہ عاشور کی طرح منایا جائے گا، آج مسلمان جناب سیدہ کی ذات کو آئیدیل بنالیں تو عدل و انصاف سے یہ معاشرہ پر ہوجائے گا۔

علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے امام زمانہ (عج) کا فرمان بھی اس زمن میں نقل کیا کہ میری جدہ سیدہ فاطمہ (س) کی ذات میرے لئے آئیڈیل ہے، جناب سیدہ (س) کی عظمت یہ ہے کہ وہ قیامت میں جس کی شفاعت کریں گی وہ بہشت میں جائے گا، آج اگر ہم بی بی سیدہ (س) کے راستے پر چلتے ہیں تو خدا ہمیں فضیلتیں اور بلندی بھی عطا کرے گا۔ انہوں مزید کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ (س) بلند سیرت و کردار اور اعلیٰ اقدار کی مالک تھیں، حضرت فاطمہ زہرا (س) صبر و تحمل کا پیکر ہونے کے ساتھ ساتھ عظیم مجاہدہ تھیں، آپ نے رسول اکرم (ص) اور حضرت امام علی (ع) کے شانہ بشانہ دین کی تبلیغ و ترویج کے فرائض انجام دیئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree