وحدت ایمپلائز ونگ کے زیر اہتمام ڈویژنل عزم انقلاب ایمپلائز کنونشن کا لاڑکانہ میں شاندار انعقاد

12 فروری 2022

وحدت نیوز(لاڑکانہ)مجلس وحدت مسلمین ایمپلائز ونگ کے زیر اہتمام ڈویژنل عزم انقلاب ایمپلائز کنونشن لاڑکانہ میں منعقد ہوا۔ اس کنونشن میں ضلع لاڑکانہ، کشمور، جیکب آباد، قمبر شہدادکوٹ اور شکارپورکے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 150 سے زائد ایمپلائز نے شرکت کی اورممبر شپ فارم پرُ کرکے ایم ڈبلیوایم ایمپلائز ونگ میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ۔

کنونشن میں ایمپلاِئز ونگ کے مرکزی سیکرٹری ملک اقرار حسین سمیت ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری یوتھ علامہ شیخ اعجازبہشتی، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی، مرکزی معاون سیکریٹری ایمپلائز ونگ آغا منور جعفری نے خصوصی شرکت کی اور ایمپلائز سے خطاب کیا۔

ملک اقرار حسین نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ وحدت ایمپلائز ونگ کا ھدف مختلف شعبہ زندگی میں کام کرنےوالے مومنین کو ایک لڑی میں پرونا ہے اس طرح ملت کی مضبوطی اور انسجام کا کام سر انجام دیا جائے گا تاکہ یہ شعبہ دوسرے شعبہ زندگی کی تقویت کا باعث بنے ۔اس موقع پر پانچوں اضلاع لاڑکانہ، کشمور، جیکب آباد، قمبر شہدادکوٹ اور شکارپور میں وحدت ایمپلائز فورم کی تشکیل کا اعلان بھی کیا۔

کنونشن میں خطیب ولایت آغا اعجاز بہشتی اور مرکزی ترجمان آغا مقصود ڈومکی نے انقلاب اسلامی کی 43ویں سالگرہ کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا ۔مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ایمپلائز ونگ برادر منور جعفری نے کنونشن کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔کنونشن کے آخر میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree