سانحہ سیہون شریف کو 5 برس بیت گئےلیکن ا ب تک قاتل آزاد اور وارثان شہداء انصاف کے منتظر ہیں ، علامہ باقرزیدی

16 فروری 2022

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کےسیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ سیہون شریف کو 5برس بیت گئے،شہید ہونے والے سو سے زائد بے گناہ شیعہ سنی زائرین کے قاتل آج تک قانون کی گرفت سے آزاد ہیں اور خانوادہ شہداء انصاف کے منتظر۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست قومی سلامتی کا تحفظ چاہتی ہے تو اسے قومی سانحات میں ملوث تمام دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کو فوری یقینی بناناہوگا۔ کالعدم ٹی ٹی پی ، داعش اورکالعدم تکفیری تنظیمیں وطن عزیز کے امن واستحکام کو تباہ کرنے کے درپہ ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree