اوستہ محمد،مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی اجلاس کا انعقاد

23 ستمبر 2023

وحدت نیوز:(اوستہ محمد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان تحصیل اوستہ محمد کا اہم اجلاس صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی زیر صدارت امام بارگاہ قصر زینب سلام اللہ علیہا اوستہ محمد میں منعقد ہوا۔

جس میں مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی آرگنائزر منظور احمد مہر اور عبدالفتاح مستوئی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر اتفاقِ رائے سے محمد شریف رند سٹی اوستہ محمد کے صدر، جبکہ سید عاطف حسین تحصیل صدر اوستہ محمد منتخب ہوئے۔ جنہوں نے اپنی کابینہ تشکیل دی۔

جس میں زوار محمد نعیم نائب صدر سٹی اوستہ محمد، وقار حسین شیخ جنرل سیکرٹری، جبکہ ظفر لاشاری تحصیل اوستہ محمد کے نائب صدر اور مظفر علی مولائی تحصیل کے رابطہ سیکرٹری نامزد کئے گئے۔ نو منتخب عہدیداران سے علامہ مقصود علی ڈومکی نے حلف لیا۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی اور سید ظفر عباس شمسی نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین الٰہی تحریک ہے۔ جو دین اسلام کی سربلندی اور پیغام حسینیت کی ترویج کے لئے مصروف عمل ہے۔ وطن پاکستان کا استحکام اور امن و اخوت کا فروغ ہمارے اہداف میں سرفہرست ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree