ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کی شاندار فتح مقاومت اسلامی ریلی،شیعہ سنی علماء و مشائخ کا مجاہدین فلسطین کو خراج تحسین

09 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(کراچی)قبلہ اوّل مسجد اقصیٰ پر قابض غاصب اسرائیل کے مظالم کے مقابل مجاہدین فلسطین کی دندان شکن حملوں اور شاندار کامیابی پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کراچی اور اہلیان جعفرطیارسوسائٹی کی جانب سے عظیم الشان جشن فتح مقاومت اسلامی ریلی کا انعقاد سینکڑوں کی تعداد میں مرد وخواتین اور بچوں کی بھرپور شرکت ،ریلی مرکزی مسجدجعفرطیارسوسائٹی سے نادعلیؑ اسکوائر تک نکالی گئی، جس میں شیعہ سنی مکتب فکر کے جید علماءکرام و مشائخ عظام بشمول رہنما مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن علامہ نشان حیدرساجدی، علامہ مبشرحسن، علامہ حیات عباس نجفی، صدر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی،علامہ گلزارحسین شاہدی اہل سنت عالم دین پیر معاذعلی چشتی نظامی ، رہنما جماعت اسلامی و چیئرمین یونین کونسل 4کریم بخش، شیعہ علماء کونسل کے رہنما محسن عباس واسطی ، مولاناانصاف حیدری، قیصرعباس زیدی، ثمر سعید رضوی، کاظم نقوی اور دیگر نے خطاب کیا، معروف شاعر کلیم اختر کلیم نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا.

اس موقع پرمختلف سیاسی، مذہبی وسماجی شخصیات ، اراکین شیعہ علماء کونسل، آئی ایس او اور بیت فاطمہ اسلامک انسٹیٹیوٹ کے طلباءو طالبات بھی شریک تھیں، شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز پلے کارڈ اور فلسطینی و پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے ، بینرز اور پلے کارڈز پرقائدینِ اسلامی کی تصاویراور امریکہ اسرائیل کے خلاف اور فلسطینی عوام ومجاہدین کی حمایت میں نعرے درج تھے،فضاء مسلسل امریکا و اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی، آخر میں امریکا واسرائیل کے پرچم نذرآتش کیئے گئے اور فلسطینی عوام ومجاہدین کی تاریخی کامیابی کی خوشی میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree