ایم ڈبلیوایم کراچی کی غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری اور سینکڑوں بچوں ، خواتین وبزرگو ں کےبہیمانہ قتل عام کےخلاف احتجاجی ریلی

18 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(کراچی) اسرائیل جارحیت غزہ میں اسپتال اور حماس قیادت کے گھروں پر حملے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے محفل شاہ خراساں سے نمائش چورنگی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ باقرعباس زدی نے جبکہ ریلی میں علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ ملک عباس، ناصر الحسینی سمیت بڑی تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل ، امریکہ اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

نمائش چورنگی شرکاء سے خطاب میں علامہ باقرعباس زیدی کا کہنا تھا کہ غاصب اسرائیل نے اسپتال پر حملہ کر کے عالمی انسانی حقوق اور جنگی قوانین کی بدترین پامالی کی ہے غزہ سمیت فلسطین کے دیگر شہروں میں گزشتہ 10 روز سے مسلسل وحشیانہ بمباری ہورہی جس میں بے گناہ بچے، عورتیں ، بزرگ اور جوان بے دردی سے شہید ہورہے ہیں اور عالمی امن کی تنظیمیں اور اقوام عالم خاموش ہے اسرائیلی بربریت میں امریکہ اور اس کے حواری برابر کے مجرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک حکومت پاکستان کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا ہے انہیں کس بات کا خوف ہے۔غیرت مند پاکستانی کسی صورت میں اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کرتے ۔گزشتہ روز اسپتال حملے میں ایک ہزار سے زائد شہداء کا خون اسرائیل و عرب حکمرانوں کے گلے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشہ 75 سالوں فلسطینی عوام اسرائیلی مظالم کا شکار ہیں ہزاروں بچے، بہنیں اور بیٹیاں امت مسلمہ کی جانب دیکھ رہی ہیں اب وقت آگیا ہے کہ مسلم ممالک یک جان ہو کر فلسطینیوں کی امداد کو پہنچیں۔حکومت پاکستان بے گناہ عوام کے قتل عام پر تین روزہ سوگ کا سرکاری سطح پر اعلان کرے۔ریلی کے اختتام پر مظاہرین نے اسرائیل و امریکہ کے پرچم نظر آتش کئے۔واضح رہے گزشتہ روز غزہ اسپتال پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں بے گناہ عوام کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے 3 روزہ ملک گیر یوم سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree