مسلم ممالک صہیونی ریاست کاسیاسی، سفارتی، سماجی، معاشی بائیکاٹ کریں ،علی حسین نقوی

26 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین اور دعا کمیٹی کی جانب سے شہدائے فلسطین کی یاد میں محفل شاہ خراساں روڈ پر دعائیہ اجتماع و شمع روشن کی گئیں ۔جس میں رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ ملک غلام عباس نے شہدائے فلسطین اور زخمیوں کی جلد از جلد صیحیابی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔بعد ختم دعا شہدائے حماس، حزب اللہ اور بے گناہ فلسطینی عوام و مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمع روشن کی گئی جس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں سمیت سماجی تنظیموں کی ذمہ داران نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شمع روشن کی اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی۔

شرکاء سے خطاب میں صوبائی رہنما ایم ڈبلیوایم سید علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام پناہ گزین کیمپوں میں بھی محفوظ نہیں مساجد، چرچ، اسپتالوں، پناہ گزین کیمپوں سمیت رہائشی عمارتوں پر صہیونی افواج کی جانب سے وحشانہ بمباری جاری ہے امریکہ،برطانیہ،فرانس نے اسرائیل کی کھلی مدد کی ایسی طرح مسلم ممالک مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دیں۔مسلم ممالک صہیونی ریاست کاسیاسی، سفارتی، سماجی، معاشی بائیکاٹ کریں اسرائیلی جرائم میں امریکا میں برابر کا شریک ہے ملک سے امریکی سفیر کو بے دخل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور مسلم ممالک سے بھی اپیل کرتے کہ وہ بھی اپنے ملکوں سے امریکی سفارتخانے ختم کریں۔اور حکومت پاکستان اسرائیل جارحیت کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ قائم کروائے۔

انہوں نے کہا کہ قوام متحدہ،عالمی برادری غزہ جانے والی انسانی امداد کی رسائی ممکن بنائیں۔تقریب میں جمیعت اہل حدیث کے رہنما غلام مرتضی خان رحمانی،ہاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلیم سچوانی۔پاکستان عوامی تحریک کے رہنما شفقت علی ،مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سجاد شبیر رضوی، ناصر الحسینی  سمیت دیگر موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree