وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے وفد کی دیگر شیعہ قومی تنظیمات کے رہنماؤں کے ہمراہ سینیئرصوبائی وزیر سندھ سید ناصرحسین شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات۔
وفدمیں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ محمد صادق جعفری، ہیئت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ پاکستان کے جنرل سیکریٹری علامہ اصغرحسین شہیدی، آئی ایس او کے رہنما غیورعباس ، ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ مبشرحسن، سید رضی حیدر رضوی ، علی نیئرزیدی ،ہادی شہیدی و دیگر شامل تھے۔
شیعہ قائدین و سید ناصرحسین شاہ کے درمیان مختلف قومی و ملی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ سید ناصرحسین شاہ نے تمام مسائل کے فوری حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر نے کی یقین دہانی کراوئی۔