صدر ایم ڈبلیوایم سندھ علامہ سید باقرعباس زیدی کا دریائے سندھ بچاؤ تحریک کی حمایت کا اعلان

04 فروری 2025

وحدت نیوز(کراچی) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے وفد نے صدر سندھ یونائیٹڈ پارٹی و کنوینر دریائے سندھ بچاؤ تحریک کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر سندھ علامہ باقر عباس زیدی سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹریٹ میں ملاقات کی، سید زین شاہ نے علامہ باقر زیدی کو دریائے سندھ پر قبضے اور 6 کینال نکالنے کے منصوبے پر سندھ کو درپیش سنگین خطرات سے آگاہ کیا اور دریائے سندھ بچاؤ تحریک میں شمولیت کی دعوت دی جس پر علامہ باقر زیدی نے پانی جیسے بنیادی انسانی مسئلے پر اپنا واضع موقف پیش کرتے ہوئے دریائے سندھ بچاؤ تحریک کی حمایت کا اعلان کیا۔ وفد میں منیر حیدر شاہ، جگدیش آہوجا، رمضان برڑو، خواجہ نوید آمین جبکہ ملاقات میں مولانا مختار امامی، ناصر الحسینی و دیگر موجود تھے۔

ملاقات میں رہنماؤں نے دریائے سندھ سے مزید 6 کینال نکالنے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سندھ دشمن منصوبہ کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ دریائے سندھ جو صدیوں سے رواں دواں ہے اور کروڑوں لوگوں کے روزگار کا ذریعہ ہے غیر قانونی نہریں نکالنے کی وجہ سے سوکھ رہا ہے۔ گرین پاکستان اینیشیٹو کی نام پر دریا سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پہلے ہی دریائے سندھ کا پانی سمندر میں نہیں پہنچ رہا جس کی وجہ سے ٹھٹہ اور بدین اضلاع کی لاکھوں ایکڑ زمین سمندر نگل چکا ہے اور اب انڈس بیسن اریگیشن سسٹم پر مزید کینال سندھ کو بنجر بنانے کی سازش ہے جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اس موقع پر ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا خصوصا پارہ چنار کے حوالے سے زین شاہ صاحب کو مکمل آگاہی دی گئی جس پر انہوں نے پارہ چنار کے ظالمانہ محاصرے کی مذمت کی اور فوری طور پر اس ظالمانہ محاصرے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree