وحدت نیوز (کراچی) ناموس رسالت ﷺ پر حملے کرنے والی مغربی قوتوں کے ہر حربے کو ناکام بنا دیں گے ۔امت مسلمہ آج وحدت کی فضا قائم کر کے استعماری قوتوں کو بتا دیں کہ ذات نبیؐ پر ہم سب ایک ہیں۔ان خیالات کا اظہار علامہ علی انور، علامہ مبشر حسن ،مولانا احسان دانش ،علی حسین نقوی ، نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے جمعہ کے دن یوم تحفظ ناموس رسالتﷺ کے حوالے سے خوجہ مسجد کھارادر بعدنماز جمعہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا، احتجاجی مظاہرے میں سیکٹروں افراد نے شان رسالت مﷺ میں گستاخی کرنے والے زرائع ابلاغ اور ان ممالک کے خلاف شدید نعرے بازی کی جہاں سے ہر دفعہ امت مسلمہ کی دل آزاری کی جاتی ہے مظاہرین نے فرانس ،ڈنمارک ،امریکہ ،اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فرانس سمیت دیگر مغربی ذرائع ابلاغ میں توہین رسالت پر مبنی کارٹون کی اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہے کہ اس بلاجواز سیکولر لبرل انتہاپسندی اور نفرتیں پھیلانے والی صحافتی جارحیت میں ملوث تمام افراد کو اسلامی قوانین کے مطابق سزا دی جائے ایسے سارے ذرائع ابلاغ پر پابندی عائد کردی جائے جنہوں نے یہ خبیث عمل انجام دیا ہے۔
رہنماؤں کا کہا کہ سیکولر انتہاپسند لبرل دہشت گردوں اور اسلامی ممالک میں دہشت گردی کرنے والے تکفیریوں کا جنرل ہیڈ کوارٹر ایک ہی ہے یہ عالمی صہیونیت اور سرمایہ دارانہ نظام کے استعماری ایجنڈا کے تحت کیا جارہا ہے منافق مغربی حکمران اور ذرائع ابلاغ میں ان کے نوکر مغرب میں رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لئے ایسا ڈرامہ اسٹیج کرتے ہیں تاکہ ایک تیر سے دوشکار کریں۔ایک جانب وہ تکفیریوں کو عالم اسلام میں ہیرو بنانا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی مغربی رائے عامہ کو یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ یہ رد عمل تو متشدد انتہاپسند مسلمانوں کا ہے عالم اسلام کو معلوم ہے کہ پاکستان میں چٹیاں ہٹیاں ، یمن کے شہر ایب اور عراق کے شہر بصرہ سمیت مختلف علاقوں میں القاعدہ سمیت اور ان کے اتحادی دہشت گردوں نے خود کش حملے، بم دھماکے اور فائرنگ کرکے جشن عید میلاد النبی (ص) منانے والے سنی شیعہ مسلمانوں کا خون ناحق بہایا ہے عالم اسلام اس مکروہ کھیل سے ہشیار ہے اور تکفیریوں اور چارلی ہیبڈو کے آقاؤں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوپائے گی۔
رہنماؤں نے اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین سمیت سارے بین الاقوامی اداروں میں اس قابل مذمت فعل کو بند کرانے میں اپنا کردار ادا کریں اورمسلم ممالک کے دفاتر خارجہ میں فرانس اور دیگر ممالک کے سفیروں کو بلا کر احتجاج کیا جائے عرب لیگ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ رکن ممالک کو توہین رسالت میں ملوث ممالک سے سفارتی روبط منقطع کرنے اور ان کا بائیکاٹ کرنے کے لئے پالیسی وضع کریں رہنماؤں نے عالم اسلام کے جید علمائے کرام اور روشن فکر دانشوروں سے بھی اپیل کی کہ وہ سیکولر لبرل دہشت گردی کرنے والے مغرب اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف بیک وقت اپنی رائے بیان کریں اور ان کے سوشل بائیکاٹ کی پالیسی وضع کریں رہنماؤں کہنا تھا کہ ہم اسلام دشمنوں کو پیغام دیں گے کہ ذات نبی ؐ اقدس پر تمام مسلمان متحد ہیں اور دفاع ناموس رسالتؐ کے لئے میدان عمل میں حاضر ہیں۔امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کے ازلی دشمن ہیں وہ مسلمانان عالم کو نقصان پہنچانے اور دل آزاری کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ہیں۔ ہم تمام مسلمانون کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور ملکر اسلام دشمن طاقتوں کا مقابلہ کر یں اور استعماری اور صہیونی طاقتوں کو بتا دیں کہ محمد عربیؐ کے ماننے والے کل بھی ایک بھی تھے اور آج بھی ایک ہیں۔ دریں اثناء ایم ڈبلیو ایم کراچی کی جانب سے شہر بھر کی تمام جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئی جس میں ہزاروں عاشقان رسول ﷺ نے شرکت کی۔