علامہ مقصودڈومکی کے دست مبارک سے وارثان شہداء کی موجودگی میں یادگارشہداء کا سنگ بنیادرکھ دیاگیا

06 مئی 2015
علامہ مقصودڈومکی کے دست مبارک سے وارثان شہداء کی موجودگی میں یادگارشہداء کا سنگ بنیادرکھ دیاگیا

وحدت نیوز (شکارپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون سیکریٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے بکھو دیرو میں منعقدہ جشن مولود کعبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر المومنین امام علیؑ کی حیات طیبہ عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔انکی حیات طیبہ کو اپنا کر ہم دنیا و آخرت میں سر خرو ہو سکتے ہیں،نظام ولایت کے ماننے والے طاغوتی نظاموں سے چھٹکارے کیلئے بھر پور جد و جھد کریں۔ انہوں نے کہا کہ نظام ولایت کے پیرو دنیا بھر میں منظم ، متحد اور مستحکم ہورہے ہیں۔ تقریب سے اصغریہ کے مرکزی رہنماء عبدالرزاق بلوچ، فضل حسین اصغری، محمد اسماعیل مہدوی ، قمر عباس و دیگر نے خطاب کیا۔

در ایں اثناء وارثان شہداء کی موجودگی میں آج چیئرمین شہداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کربلا معلیٰ امامبارگاہ شکارپورکے شہداء کی یادگار چوک کا سنگ بنیاد رکھا ،اس موقعہ پر میڈیا اورشہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ شہداء کمیٹی کے ایک وفد نے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں کمشنر لاڑکانہ غلام اکبر لغاری سے ملاقات کی ، ملاقات میں وائس چئیرمین علامہ عبدالمجید بہشتی و دیگر موجود تھے۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سندہ حکومت ۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل در آمد کو یقینی بنائے اوروزیر اعلیٰ سندہ کی جانب سے تشکیل شدہ کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے۔ انہوں نے غلام اکبر لغاری کو کمشنر لاڑکانہ تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ ۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree