نواز شریف ووٹوں کی دوبارہ گنتی سمیت دیگر جائز مطالبات مان کر بحران کو ختم کریں، گلو بٹ کلچر سے جمہوریت کو خطرہ ہے،عبد اللہ مطہری

08 دسمبر 2014

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری امور سیاسیات عبد اللہ مطہری  نے فیصل آباد میں پرامن سیاسی کارکنان کے احتجاج کو گلو بٹ کلچر کے ذریعے سبوتاژ کرنے کی نواز لیگی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن سیاست کرنے والے مخالفین سے نہیں بلکہ گلو بٹ جیسے کرداروں کی بدمعاشی سے جمہوریت کو خطرہ لاحق ہے۔وحدت ہاؤس میں پیر کے روز ایم ڈبلیو ایم کے عہدیداروں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فیصل آباد سے ایک پرامن سیاسی کارکن کی ہلاکت کی خبر افسوسناک ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف پر زور دیا کہ اب جبکہ عمران خان ایک قدم پیچھے ہٹے ہیں تو ووٹوں کی دوبارہ گنتی سمیت دیگر جائز مطالبات مان کر جائز شکایات دور کرنے کا میکنزم بنا کر ملک میں جاری سیاسی بحران اور غیر یقینی کی کیفیت کو ختم کریں۔انہوں نے نواز لیگی حکومت سے مخاطب ہوکر کہا کہ دانشمندی کا تقاضا ہے کہ پرامن جمہوری سیاست کو فروغ دیا جائے۔ ا نہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریت میں مخالفین کو حق بولنے کی آزادی حاصل ہوتی ہے اور پاکستان جیسے اسلامی ملک میں خلق خدا کے شکوے شکایت پر ان کا گلا نہیں گھونٹا جاتا۔انہوں نے کہا کہ حکمران لیگ اور شریف برادران اپنے گلو بٹوں کو قابو میں رکھیں اور تصادم کی گندی سیاست کو دفن کردیں۔علامہ امامی نے کہا کہ جمہوری سیاست میں طاقت کا استعمال ممنوع ہوتا ہے لیکن لگتا ہے کہ حکمران پاکستان کو امریکا اور سعودی بادشاہت سمجھنے لگے ہیں کہ جہاں بالترتیب افریقی نژاد امریکیوں کو ان کے شہری حقوق حاصل نہیں ہیں اور سعودیہ میں بھی اظہار رائے کی آزادی کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے۔انہوں نے حکمران اور اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا کہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں پرامن سیاسی کلچر کو فروغ دیں اور تصادم سے ہر صورت میں گریز کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree