وحدت نیوز(کراچی) امیر پنجابی طالبان عصمت اللہ معاویہ کی جانب سے سرینڈرآپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کا نتیجہ ہے، پنجاب میں ممکنہ آپریشن کے خوف سے ایسے بیانات جاری کیئے گئے ہیں ، طوبہ کا اعلان ایک نئی چال کے سوا کچھ نہیں ، عوام اور افواج پاکستان ہوشیار رہیں ، اگر طوبہ سچی بھی ہو تو بے گناہوں کے خون کا حساب ضرور لیا جائے ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی پولیٹیکل کونسل کے رکن ڈاکٹر حسن جعفررضوی نےپولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ان کا کہنا تھا کہ وزیر ستان میں جاری پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی کی منازل طے کرتا ہوا آگے کی جانب بڑھ رہا ہے، دشمنان دین و وطن کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے تمام نامور دہشت گردوں کو یا تو واصل جہنم کر دیا ہے تا گرفتار کر لیا ہے، پاک فوج کے ہاتھوں شدید جانی و مالی نقصان اٹھانے والے طالبان کی حالت زار دیکھ کر پنجابی طالبان نے طائب ہوکر آئندہ دہشتگردی نی کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ خوش آئند ہے لیکن جن بے گناہوں پاکستانیوں کو انہوں نے بے دردی شہید کیا ان کے خون کا حساب لینے کے بعد ان کی معافی قبول کی جائے۔