کراچی کے غیور عوام خانوادہ شہدائے شکارپورکو انصاف دلوانے کیلئے لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کریں گے، ایم ڈبلیوایم ملیر

06 فروری 2015

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی کی اپیل پر آج سندھ بھر میں یوم شہدائے شکارپور منایا گیا، اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین  ضلع ملیر کے زیر اہتمام حسینی جامع مسجد برف خانہ ملیر کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں نمازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ مظاہرین سے ایم ڈبلیوایم کراچی کے رہنماعلامہ علی انور جعفری اور ایم ڈبلیوایم ضلع ملیرکے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس نے خطاب کیا، اپنے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ سانحہ شکار پور کو ایک ہفتہ گذر جانے کے باوجودحکومت نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا، سندھ بھر میں کالعدم تکفیری گروہوں کےمحفوظ مراکز موجود ہیں ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ اقتدار کی بقاء کی خاطر کالعدم تکفیری گروہوں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی سے گریزاں ہیں ، رہنماوں نے شہداء کمیٹی شکارپور کی جانب سے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور سندھ میں فوجی اپریشن نہ ہونے کے سبب شکار پور سے کراچی کی جانب لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے غیور عوام خانوادہ شہدائے شکارپورکو انصاف دلوانے کیلئے لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree