وحدت نیوز(پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے وفد کے ہمراہ دورہ پاراچنار کے موقع پر تحریک حسینی کے رہنماوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر تحریک حسینی علامہ عابد حسین جعفری اور دیگر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ضلع کرم کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور تحریک حسینی کے رہنماوں نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں حالات کے حوالے سے مکمل طور پر آگاہ کیا۔
علامہ وحید کاظمی نے تحریک حسینی کے رہنماوں کو یقین دہائی کرائی کہ وہ فوری طور پر حالات سے مرکزی قیادت کو آگاہ کریں گے اور حالات کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ علامہ وحید کاظمی نے پاراچنار کے فعال قومی شخصیات کے خلاف جھوٹے اور بےبنیاد مقدمات کے اندراج کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔