ایم ڈبلیوایم ڈیرہ اسماعیل خان کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لےگی، علامہ غضنفر نقوی

15 فروری 2021

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام ڈیرہ سٹی میں اکابرین علاقہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں معززین علاقہ نے شرکت کی پروگرام میں ولادت امام باقر علیہ السلام کی مناسبت سے قصیدہ خوانی کی گئی۔پروگرام میں اظہر ندیم نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ غضنفر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے معززین علاقہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور مختصرا ًمجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی سے آگاہ کیااور مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اس وقت  ہل تشیع کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو میدان عمل میں مسائل کے حل کے لیے پیش پیش ہےاور ملت کے ہر مذہبی و سیاسی مسائل کو ہر فورم پر حل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین اس وقت پورے ڈیرہ میں تنظیم سازی کر رہی ہے جس میں نئے یونٹس اور تحصیل سیٹ اپ بنائے جا رہے ہیںاور مزید کہا کہ نئے آنے والے ممبران کو ویلکم کرتے ہیں اور آخر میں اعلان کیا کہ مجلس وحدت مسلمین آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آنے والے انتخابات کے لئے مضبوط حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے انشاءاللہ پروگرام کے آخر میں علامہ ناصر توکلی نے ملک کی سلامتی اور شہدا مچھ کے ایصال ثواب کے  لیے دعا کرائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree