ایم ڈبلیوایم کے عہدیداران خیبرپختونخوا میں تنظیمی روابط اور یونٹ سازی پر مزید توجہ دیں، علی رضا طوری

23 فروری 2021

وحدت نیوز(ڈی آئی خان) آپس کے مضبوط روابط کے ذریعے سے ہی غلط فہمیوں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا کے صوبائی سیکرٹری روابط علی رضا طوری نے کے پی کے کے جنوبی اضلاع کے دورہ جات کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی کابینہ کے دوستوں سے ملاقات کے دوراں کیا۔

 اس موقع پر کابینہ کے ذمہ داروں سے تنظیمی امور اور فعالیت پر تفصیل سے بات چیت ہوئی انہوں نے کہاکہ یونٹ سازی پر مزید کام کی ضروت ہے اور سینئر دوست زیادہ سے زیادہ رابطوں کو بڑھائیں تاکہ تنظیمی امور باطریقہ احسن چل سکیں ۔

صوبائی رہنمانے اس دوران ضلع ٹانک کا بھی دورہ کیا جہاں پر ضلعی سیکرٹری جنرل عبدلحسنین , سید عباس, امجد,  عطا اللہ اور دیگر دوستوں سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

 اس موقع پر ٹانک جامعہ مسجد کا بھی دورہ کیاضلع بنوں کے دورہ کے موقع پر تنظیمی عہدداروں اور دیگر دوستوں سے ملاقات کی گئی اس موقع پر صوبائی رہنما بردار نوروز بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ضلع کے تنظیمی فعالیت اور سٹرکچر کو مزید مظبوط بنانے پر مشاورت ہوئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree