وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی رہنماء نثار علی فیضی، آصف رضا ایڈووکیٹ، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی، سید اسد زیدی، علامہ جہانزیب جعفری، حاجی علی داد خان، مولانا شیر افضل عسکری، مولانا ارشاد علی، علی رضا طوری، جلال حسین طوری، نوروز علی کربلائی نے شرکت کی جبکہ پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، بنوں، نوشہرہ، مانسہرہ، ضلع کرم، ہری پور، چارسدہ، اورکزئی، ایبٹ آباد سے اضلاع کے مسئولین نے شرکت کی اور کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔ اجلاس کے دوران صوبائی شوریٰ نے نئے عزم کے ساتھ اگے بڑھنے کا عہد کیا، علاوہ ازیں صوبائی اور اضلاع کی کارکردگی کے حوالے سے سوالات و جوابات کا سیشن بھی ہوا۔