علامہ جہانزیب علی جعفری کو بھاری اکثریت سے ایم ڈبلیوایم خیبرپختونخواہ کا صوبائی صدر منتخب کرلیا گیا

04 جولائی 2022

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے انٹرا پارٹی الیکشن میں علامہ جہانزیب علی جعفری کو آئندہ تین سال کیلئے ایم ڈبلیو ایم کا صوبائی صدر منتخب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے دو روزہ کنونشن جامعہ شہید عارف الحسینی پشاور میں منعقد ہوا، جس میں سابق صوبائی کابینہ، تمام اضلاع سے تنظیمی نمائندے اور مرکز کی جانب سے چئیرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود ڈومکی نے شرکت کی۔

کنونشن کے پہلے روز شب شہداء کا اہتمام کیا گیا، جس سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی خطاب کیا۔ جبکہ دوسرے روز انٹرا پارٹی الیکشن کے موقع پر علامہ وحید عباس کاظمی نے دستوری تقاضوں کے مطابق خطاب کے بعد اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

جس کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن منعقد ہوئے، مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود ڈومکی نے 3 نام صوبائی شوریٰ کے سامنے پیش کیے، جن میں علامہ جہانزیب علی جعفری، علامہ سید وحید عباس کاظمی اور علامہ ارشاد علی کا نام شامل تھا۔ جن پر باقاعدہ ووٹنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں علامہ جہانزیب علی جعفری آئندہ تین سال کیلئے ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے نئے صدر منتخب ہوگئے، اس موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے نومنتخب صوبائی صدر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر ایم ڈبلیوایم کے پی کےعلامہ جہانزیب علی جعفری نے کہا کہ میں تمام تنظیمی دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اس الہی تنظیم کے ذریعے ملک و ملت کے لئے جدوجہد عظیم عبادت اور میرے لئے باعث اعزاز ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree