مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید عبدالحسین الحسینی کی سابق وزیر مملکت شہریار آفریدی کے بھائی کی نماز جنازہ میں شرکت

15 نومبر 2022

وحدت نیوز(کوہاٹ) مجلسِ علماء شیعہ پاکستان کی سپریم کونسل کے رکن علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے پی ٹی آئی شہریار خان آفریدی کے بھائی کی وفات پر کوہاٹ میں ان کو تعزیت پیش کی اور مرحوم کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔

قبل ازیں نامور عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے پنجاب میں داخلے کی عائد پابندی کو سراسر نا اصافی قرار دیتے ہوئےانہوں نے کہا کہ یہ شخصیت عالمی سطح پر اتحاد بین المسلمین کے لئے دن رات کام کر رہی ہے، ان پر پابندی سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وطن عزیز کے غداروں اور تکفیریوں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کو حکومت پنجاب کو جلد از جلد حل کرنا چاہئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree