کے پی کے حکومت اور انتظامیہ کے عدم تعاون کے سبب ایم ڈبلیوایم کا پی ٹی آئی حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا فیصلہ

03 جنوری 2023

وحدت نیوز(پاراچنار) پاراچنارپریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری اور دیگر رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے ساتھ اتحاد ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ مکتب تشیع کو صوبے بھرمیں درپیش مسائل میں عدم تعاون کے نتیجے میں یہ انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے صوبائی و ضلعی راہنماؤں نے ڈی آئی خان ، پشاور ، کوہاٹ ، پاراچنار کے مسائل پر توجہ نہ دینے پر تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ حکومت کے ساتھ صوبائی سطح پر اتحاد ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

ایم ڈبلیوایم کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری ، صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی ، سابق ضلعی صدر علامہ نقی شاہ الحسینی اور نو منتخب ضلعی صدر تحصیل چیئرمین علامہ مزمل حسین فصیح نےپاراچنار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبہ بھر کے شعیان حیدر کرارؑ کے مسائل کا تفصیل سے ذکر کیا ۔ کوٹلی امام حسین کے 328 کنال زمین کا اوقاف کا تحویل میں لینے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ۔ حیات آباد مسجد امامیہ کو پلاٹ نہ دینے ، کوہاٹ امام بارگاہ کے سیل ہونے ، شاہو خیل ہنگو متاثرین کی آباد کاری پر عدم توجہ اورانہیں آئی ڈی پیز لسٹ میں شامل نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، پاراچنار کے زمینی تنازعات میں ضلعی انتظامیہ کی غیر سنجیدگی ، میریٹ میں طوری بنگش قبیلے کو اقلیت میں تبدیل کرنے ، سرحدات کے تحفظ میں عدم دلچسپی ، تحصیل میر کو فنڈز فرہم کرنے میں رکاوٹ پیدا کرنے اور ڈی سی کو پیپلز پارٹی و تحریک انصاف کے گود میں بیٹھ کر تحصیل چیرمین کے اختیارات کو صلب کرنے پر تفصیل سے بیان کیا ۔

ایم ڈبلیوایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان مسائل کے حل کیلئے بارہا صوبائی حکومت اور چیئرمین تحریک انصاف کو متوجہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، قائدین نے انصافی حکومت کو پیغام دیا کہ ہمارےمسائل  حل نہیں ہونگے تو آئندہ انتخابات میں اس نااہل صوبائی حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے ۔ اس لیے بہتر ہے کہ حکومت فوری مسائل پر توجہ دے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree