خیبر پختونخوا حکومت ملت جعفریہ کے مسائل فوری طور پر حل کرے، علامہ جہانزیب جعفری

12 جنوری 2023

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صدر علامہ جہانزیب علی جعفری نے کہا ہے کہ خودمختار پاکستان اور آزاد خارجہ پالیسی کے حوالے سے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، تاہم پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو خیبر پختونخوا میں ہمارے مسائل حل کرنا ہوں گے، بصورت دیگر حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجلس علمائے شیعہ کے مرکزی رہنماء علامہ سید عبدالحسین الحسینی، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی نائب صدور علامہ ارشاد علی اور سید اسد علی زیدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 علامہ جہانزیب علی جعفری کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کوٹلی امام حسینؑ ڈیرہ اسماعیل خان کا مسئلہ فوری حل کرے، سانحہ کوچہ رسالدار دھماکہ کی تحقیقات مکمل کی جائیں، شاہوخیل ہنگو کے شیعہ متاثرین کے مسمار گھروں کو تعمیر کیا جائے اور ان متاثرین کو آئی ڈی پیز کا درجہ دیا جائے، اس کے علاوہ کرم کے زمینی تنازعات کو کاغذات مال کے مطابق حل کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree