وحدت نیوز(پاراچنار)ڈسٹرکٹ کرم پاراچنار میں خیبرپختونخواہ پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تحصیل چیئرمین وصدر ایم ڈبلیوایم ضلع پاراچنار مزمل حسین فصیح کی جانب سے پاراچنار پریس کلب کے سامنے سانحہ پشاور شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم عبدالصمد خان ، تحصیل چیرمین مزمل آغا سمیت دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سانحہ پشاور پولیس لائن مسجد خودکش بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کو بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ شہید پولیس اہلکاروں کی روح ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی ،ملک کی سلامتی اور بقاء کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔