صدر ایم ڈبلیوایم پاراچنار وتحصیل میئرآغا مزمل حسین کی وفد کے ہمراہ ڈی پی اوکرم عبدالصمد خان سے ملاقات اور سانحہ پشاور پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

05 فروری 2023

وحدت نیوز(پاراچنار)مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی صدر و تحصیل چیئرمین اپر کرم آغا مزمل، سیکرٹری ٹو تحصیل چیئرمین مجاہد طوری بمعہ ٹیم اور دیگر علاقائی مشرانوں کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم عبدالصمد خان کے ساتھ آفس میں  پشاور پولیس لائن مسجد خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور سویلین کے قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔حالیہ واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں کی اور خیبرپختونخواہ پولیس فورس کی لازوال قربانیوں کو بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree