ترکیہ اور شام میں پیدا ہونے والے انسانی المیے پر پوری پاکستانی قوم کے دل رنجیدہ ہیں ،علامہ جہانزیب جعفری

08 فروری 2023

وحدت نیوز(پشاور)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ علامہ جہانزیب جعفری نے ترکی اور شام میں زلزلے سے ہونے والے شدید جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا ہے، زلزلے سے جانبحق ہونے والوں کےلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مصیبت میں گھرے ترکی اور شام کی عوام کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں پیدا ہونے والے انسانی المیے پر پوری پاکستانی قوم کے دل رنجیدہ ہیں، دونوں برادر اسلامی ممالک میں زلزلے نے جس بڑے پیمانے پر قیامت خیز تباہی مچائی ہے اس کو دیکھتے ہوئے حکومت وقت کو چاہیے کہ بڑے پیمانے پر امدادی سامانِ اور ہنگامی سرگرمیوں کے لیے اپنی ماہر ٹیموں کو فوری طور پر ترکی اور شام بھجوائے، تاکہ بروقت امداد سے لوگوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی وشام نے پاکستان کی بھی ہر مشکل وقت میں دل کھول کر مدد کی ہے اور اب جبکہ ان دونوں ممالک کے عوام کو ایک بہت بڑی قدرتی آفت کا سامنا ہے اور ایسے کربناک مناظر سامنے آ رہے ہیں لہذا ہمیں بھی بحیثیت قوم انسانی اور برادرانہ بنیادوں پر انکی دل کھول کر مدد کرنا ہمارا اخلاقی فرض ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree