صدر ایم ڈبلیوایم کے پی کے علامہ جہانزیب جعفری کا ایبٹ آباد میں جشن بمناسب ولادت باسعادت امام مہدی ؑ سے خطاب

11 مارچ 2023

وحدت نیوز(ایبٹ آباد) امام زمانہ کی ولادت باسعادت اور نیمہ شعبان کی مناسبت سے مدرسہ رسول اعظم ایبٹ آباد میں میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ نے ظہور امام کے حوالہ سے گفتگو فرمائی۔انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب امام کا ظہور ہوگا تو وہ قران کی تفسیر کو لوگوں تک پہنچاۓ گے وہ قران جو آج کل مہجور ہو چکا ہے اور فقط صرف مرُدوں کے ایصالِ ثواب تک محدود ہو چکا ہے،زندوں کے لیے ایک نمونہ عمل بنا کر پیش کرے گے۔

 انھوں نے کہا علم کے ۲۷ حصہ ہے اور اب تک صرف ۲ ظاہر ہو چکے ہے امام باقی ۲۵ حصہ خود ظاہر کروائیں گے یوں علم اپنی انتہا تک پہنچ جاۓ گا۔ اللہ تعالی اپنی عنایات کو لوگوں تک پہنچاۓ گا۔ زمین اپنے دفینہ اور پہاڑ اپنے خزانہ باہر نکال دے گے ۔ امام اپنا اقتصادی پروگرام بھی لائںیں گے جس کے ذریعہ سے اجناس کا اتنا وافر ذخیرہ ہوگا کہ کوئی انسان بھوکا نہیں سوۓ گا۔ اس زمانہ میں ایک شخص زکوہ اور خمس لے کر نکلے گا مگر کوئی لینے والا نہیں ہوگا وہ انسان کو انسان کامل بنا دیں گے ۔ انہوں نے کہا کے امام اپنی حکومت میں عدل کا بہترین نظام نافذ کریں گے جو کہ مولا علی ع کی یاد تازہ کرے گا۔ ان کی حکومت میں جدید ترین آلات ہوں گے اس کے باوجود اُن کی اپنی زندگی سادہ ہوگی جس طرح کے باقی آئمہ طاہرینؑ نے گزاری۔

 پروگرام میں بڑی تعداد میں مومنین کے علاوہ بردران آئی ایس او ، مجلس وحدت مسلمین کے پی کے فنانس سیکرٹری مولانا نظر حسین روحانی، ڈپٹی سیکر ٹری جنرل طاہر حسن نئیر اور اہل سنت مشائخ سے پیر سید احتشام شاہ نے خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔پروگرام کی سجاوٹ ،لاءٹنگ اور ریفریشمنٹ کا اہتمام امامیہ سٹوڈینٹس آرگنائزیشن عزم ولایت یونٹ ایبٹ آباد نے کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree