وحدت نیوز (ہریپور) امام خمینی کے فرمان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیرمین حجتہ السلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی اپیل پر پورے ملک میں آج جمحتہ الوداع کو یوم القدس اور حمایت مظلومین کے طور پر منایا گیا اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ہریپور اور آئی ایس او ہریپور کے زیر اہتمام بھی ریلیاں نکالی گئیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان مانکراے یونٹ ہریپور کے زیر اہتمام مسجد سے جلوس زیر قیادت ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین محمد اسحاق حیدری کے نکالا گیا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا دوسری مرکزی ریلی مجلس وحدت مسلمین ضلع ہریپور کے زیر اہتمام امامیہ مسجد سے نکالی گئی جو مین بازار سے ہوتی ہوئی صدیق اکبر چوک میں ایک جلسہ کی شکل اختیار کر گئی جلوس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے سابقہ صدر مولانا وحید کاظمی. صوبائی چیرمین عزاداری کونسل خیبرپختونخوا نٸیرعباس جعفری. حر عباس جعفری اور تاثیر شاہ کر رہے تھے
جلوس کے دوران اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرہ بازی کی گئی شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف اور فلسطین کے حق میں نعرے درج تھے جلسہ سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مولانا وحید کاظمی اور شعیہ علماء کونسل کے مولانا زاید حسنین بخاری نے خطاب کیا مقررین نے اپنےخطاب میں یوم القدس اورفلسطین کی آزادی کواجاگر کرنےپر روز دیتے ہوئے کہا کہ یوم القدس کسی ایک جماعت یاکسی مسلک یا فرقہ کی بات نہیں یہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے جس طرح کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسی طرح بیت المقدس بھی عالم اسلام کی شہ رگ حیات ہے جس کےبارے میں پوری امت مسلمہ کو اپنا کردار ادا کرناہوگا اور اپنے آنے والی نسلوں اورآج کی نوجوان نسل کویوم القدس اورفلسطین کی آزادی سےروشناس کروانا ہوگا امام خمینی رح نے بیت المقدس اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے یوم القدس منانے کا حکم دیا تھا
مقررین نے کہا کہ فلسطین میں مسلمانوں کےقبلہ اول کے علاوہ اور بھی مقدس مقامات ہیں ایک پروگرام کےتحت یہودی لابی نےفلسطین میں یہودیوں کے بسنے اورمسلمانوں کوفلسطین سے نکالنے کاحق دےدیاکسی بھی مقصد کے حصول کیلئے قربانیاں دینا پڑھتی ہیں اس لیے مسئلہ فلسطین اور یوم القدس کواجاگر کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر ایک فورم بنایا جائے جس میں سب مسلمانوں کو ملکر کام کرناہوگا یہودی لابی نے مسلمانوں کو مختلف دھڑوں میں تقسیم کردیا ہے فلسطین کی آزادی کے لیے پور ی امت مسلمہ کو اتحاد کرناہوگا یہودیوں نےآج تک مسلمانوں کواکٹھانہیں ہونےدیااگر تمام مسلم ممالک کے حکمران اسلام کے جذبے کے ساتھ مل کر کام کریں تو وہ دن دور نہیں کہ فلسطین کوآزادی مل سکےہر مسلمان کو اپنےحصہ کی شمعِ جلانا ہوگی اور نوجوان نسل میں یوم القدس کی اہمیت کےحوالہ سےآگاہی دینا ہوگی.