قومی املاک کو نقصان پہنچانا انتہائی افسوسناک ہے، مگر اپنی عوام پر گولی چلانے والا کلچر بھی تبدیل ہونا چاہیئے علامہ مزمل حسین فصیح

18 مئی 2023

وحدت نیوز(پاراچنار)مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ کے رہنما اور ایم ڈبلیو ایم پارہ چنار کے تحصیل میئر علامہ مزمل حسین فصیح نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک میں اس وقت ہر طرف اعتماد کا فقدان ہیں،  مملکت خداداد پاکستان کو معاشی، سیاسی اور سیکورٹی بحرانوں کا سامنا ہے، کوئی بھی پارٹی یا ادارہ اپنے بیانیہ سے ایک قدم پیچھے ہٹنے کو بھی تیار نہیں، جس کی بدولت ملک مسائل کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانا افسوسناک عمل ہے، جس مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان سب واقعات کی آزادانہ طور پر تحقیقات کروائی جائیں اور حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں، مگر کسی بھی شہری پر گولی چلانے کا کلچر تبدیل ہونا چاہیئے۔ یہ ملک سب کا ہے، ملک کے تمام ادارے سپریم کورٹ، افواج پاکستان،الیکشن کمیشن اور پولیس ہمارے ہیں ان کا مضبوط ہونا اور آئینی دائرے میں رہ کر کام کرنا انتہائی ضروری اور وطن عزیز کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیئے کہ ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے اس ملک کی خاطر اپنی آنا کے بتوں کو توڑ دیں، اور بات چیت کے ذریعے ملک کے وسیع تر مفاد میں مسائل کا حل تلاش کریں، اداروں کے خلاف بیان بازی وہ چاہے فوج  ہو یا سپریم کورٹ کبھی سود مند نہیں ہوسکتا، ہمیں ایسے منفی بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے جن سے ملکی وقار میں کمی یا جگ ہنسائی کا باعث بنے، اپنی مادر وطن کو کمزور کرنا کسی کے مفاد میں نہیں، ہمیں اسی ملک میں جینا اور مرنا ہے، اس کا تحفظ اور استحکام ہم سب کی قومی زمہ داری ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree