ایم ڈبلیوایم اور قومی وحدت کونسل کے زیر اہتمام کوہاٹ میں برسی امام خمینی کا انعقاد

07 جون 2023

وحدت نیوز(کوہاٹ)مجلس وحدت مسلمین اور قومی وحدت کونسل کےزیر اہتمام برسی امام خمینی برسی کے موقع پر قومی مرکز کوہاٹ کچہ پکہ کے مقام پرقومی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔برسی میں بڑی تعداد میں عوام ،علماء اور دیگر حواص نے شرکت کی۔ اجتماع سے مختلف علماء کرام اور دیگر شخصیات نے خطاب کیا۔

اس موقع پر مرکزی خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدرعلامہ جہانزیب جعفری نے کہا کہ ہمیں امام خمینی کے زندگی سے سبق لینا چاہیے۔کیونکہ امام خمینی ہی وہ شخصیت ہیں جس کی راہ پر چل کر ہم اپنی الہی ذمہ داریوں کو ادا کر سکتے ہیں۔امام خمینی نے پاکستان سمیت دنیا بھرکے مظلوموں کے مسائل کا حل ظالم حکمرانوں کے سامنے ڈٹ جانے کو قرار دیا ہے۔ ہم بھی اگر ملک میں امن وسکون اور قانوں کے حکمرانی چاہتے ہیں تو راہ امام کو اپنانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ظالم حکومت کے خلاف قیام کا اصل مقصد آئند ہ کی نسلوں کو غلامی سے نجات دلانا ہیں۔ یہ صرف اور صرف تب ممکن ہوگا کہ ہم پاکستان کے شہید قائد کے راستے پر چل کر افکار امام خمینی پر عمل کے قابل بن جائیں گے جو اس وقت کی ضرورت ہیں۔ اس موقع پر پاراچنار کے شہیدا کو بھی خراج تحسین پیش کی گئی اور مقررین نے حکومت سے پاراچنار کے شہید اساتذہ کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree