اسرائیل اور اس کے سرپرست جنگی و اخلاقی بیانیہ ہارنے کے ساتھ مالی طور پر بھی دیوالیہ ہوجائینگے ،شبیر ساجدی

06 دسمبر 2023

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خواہ کے جنرل سیکریٹری شبیر ساجدی نے ضلع کوہاٹ کے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور سرپرست امریکہ اور ہمنواؤں نے عرصہ دراز سے مسلمان حکمرانوں کو کٹھ پتلی بنا رکھا ہے، مختلف دہشت گرد تنظیموں جیسے داعش کے نام پر مسلمان دنیا کو ایک دوسرے سے دست بہ گریبان کر کے لاکھوں مسلمانوں کو مسلمانوں کے ہاتھوں قتل کروایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق کو ایران، بلوچ کو پنجابی ، شیعہ کو سنی سے لڑوا کر گلی کوچوں، مسجد ومندر اور کلیسا وگردواروں میں خون کی ہولی کھیلی گئی، کہیں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو بہانا بناکر عراق کے تیل پر کبھی حوثیوں کو نشانہ بنا کر عراق کویت قطر بحرین سمیت عرب ممالک کے کم و بیش سارے معدنی وسائل اور بندرگاہوں پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط اور منظم فوجی اڈے بنائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح امریکہ کو افغانستان اور عراق میں دم دبا کر بھاگنا پڑا ہے، یمن و شام میں ذلیل ہوکر شکست کھائی ہے، اسی طرح فلسطین میں بھی شکست انکا مقدر ٹھہرےگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree