پاراچنار انتظامیہ کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے یہی تاثر جا رہا ہے کہ ان امن دشمن عناصر کی سرپرستی کی جارہی ہے، رہنما ایم ڈبلیوایم و سٹی میئر مزمل حسین

13 دسمبر 2023

وحدت نیوز(پاراچنار)مجلس وحدت مسلمین کےضلعی صدر اور پاراچنار سٹی کے مئیر علامہ مزمل حسین فصیح نے کہا ہے کہ پاراچنار کے حالات سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیے جا رہے ہیں، جس کے منفی اثرات پورے ضلع کرم کی فضاء پر مرتب ہوں گے، آئے روز شرپسند عناصر کی جانب سے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا جاتا ہے، روڈ کو زبردستی بند کرنا معمول بن چکا ہے، جو کہ ریاستی رٹ کے لیے بھی بہت بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک مرتبہ پھر سے دہشت گرد مورچے بنارہے ہیں، جس پر ضلع کرم کے تمام طبقات میں بے چینی پائی جاتی ہے، ضلع کرم کے شیعہ، سنی عوام امن و امان کے خواہاں ہیں، مگر دوسری جانب چند شرپسند عناصر کسی کے ایماء پر ضلع کرم کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کرم کی انتظامیہ ان مٹھی بھر شرپسندوں کو لگام دینے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے، انتظامیہ کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے یہی تاثر جا رہا ہے کہ ان امن دشمن عناصر کی سرپرستی کی جارہی ہے، ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ جو شرپسند گاڑیوں پر پتھراؤ اور روڈ کی بندش میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، ضلع کرم کی پرامن فضاء کو قائم رکھنا اور عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنا کے پی کے حکومت اور کرم انتظامیہ کی زمہ داری ہے،جو اس وقت مکمل ناکام ہیں۔اگر حالات جوں کے توں رہے تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree