علامہ جہانزیب علی جعفری کی زیر قیادت ایم ڈبلیوایم خیبرپختونخواہ کے وفد کی ایرانی قونصلیٹ جنرل سے پشاور میں ملاقات، صدر رئیسی کی شہادت پر اظہار تعزیت

22 مئی 2024

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختون خواہ کے وفد کی پشاور میں ایرانی قونصلیٹ جنرل میں شہید ابراھیم رئیسی اور رفقا کے تعزیت و تسلیت کیلئے آمد۔ وفد میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین علامہ جہانزیب علی جعفری،  صوبائی جنرل سیکریٹری شبیر حسین ساجدی ، صوبائی سیکریٹری مالیات نذر علی روحانی ، ضلعی صدر پشاور مجلس مکتب اہلبیت علامہ سید ذکی الحسن حسینی ، ضلعی صدر پشاور سید محمد تقی زیدی , چیئرمین امامیہ کونسل سید اظہر علی شاہ اور کرامت علی بنگش شامل تھے ۔

 صوبائی  صدر علامہ جہانزیب علی جعفری نے کونسلر جنرل سے تعزیت کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت آیت اللہ رئیسی صرف ایران کے صدر نہیں بلکہ عالم اسلام کے عظیم لیڈر اور مزاحمت کاروں و مدافعین حرم انبیا و اہلبیت کا حوصلہ جذبہ اور اسرابن چکے تھے ۔ اپ اور اپکے رفقا کے شہادت پر پوری ملت پاکستان سوگوار ہے ۔ ہم ملت اسلامیہ اور  خصوصاً رھبر معظم سید علی خامنہ ای اور ملت ایران کے حضور تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں ۔ شہداء کے بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں ۔ ساتھ ہم رھبر معظم حضرت علی خامنہ ای اور دنیا بھر کے مزاہمتی مجاھدین کو یقین دلاتے ہیں کہ ملت پاکستان کو ہمیشہ ساتھ پاؤگے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree