ڈی آئی خان سے گذشتہ 12 برس سے شیعہ نوجوان لاپتا ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں ،علامہ وحید عباس کاظمی

05 اپریل 2021

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ضلعی کابینہ کے اجلاس میں شرکت اور اراکین کابینہ سے حلف لیا۔ اجلاس میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد علی زیدی، ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا سید غضنفر نقوی اور دیگر ضلعی رہنماء موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ وحید کاظمی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی، اب تک ہمارا بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کسی جماعت سے رابطہ نہیں ہوا، ہم بھرپور تیاری کیساتھ الیکشن میں حصہ لیں گے، اس لیے تمام ڈویژنز کو تیاری کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ علامہ وحید کاظمی نے ڈیرہ اسماعیل خان سے جبری گمشدہ شیعہ افراد کے حوالے سے کہا کہ 12 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ہمارے چند نوجوانوں کو ابھی تک ظاہر نہیں کیا گیا، جو کہ آئین پاکستان کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، اگر ان نوجوانوں نے ملک پاکستان میں کوئی جرم کیا ہے تو عدالتیں کس لیے قائم ہوئی ہیں، انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے اور اگر کوئی مجرم ہے تو اسے سزاء ملنی چاہئے، اس طرح خاموشی سے لاپتہ کردینا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree