مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختون خواہ الیکشن 2024ء میں فعال کردار ادا کرے گی، شبیرساجدی

20 دسمبر 2023

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختون خواہ کے جنرل سیکریٹری شبیر حسین ساجدی نے صوبائی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ملک کے طول و عرض میں عوام کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے، ہمارے بزرگ و جوان اور مرد و زن جہان بھی تکلیف میں مبتلا ہوں ۔ ہمارے ورکرز اور ذمہ داران و علماء بلا تفریق مذہب و مکتب سب سے پہلے پہنچتے ہیں ۔ ملک کے کونے کونے میں عبادت گاہوں سے لیکر مکتب وبیمارستان کے خدمت گزار ہیں۔

انہوں نے فخریہ انداز میں ذمہ داران کو کہا کہ مذہبی ثفافتی اور سماجی میدان میں سبقت میں رہنے والی جماعت انشااللہ صوبہ بھر میں سیاسی میدان میں بھی فعال کردار ادا کرے گی۔

صوبائی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین عوام کے تعاون سے بھرپور انداز سے ابھر کر سامنے آئے گی۔ فرقہ پرست انتہاء پسند قوتوں کی مختلف علاقوں میں ضمانتیں ضبط ہونگی، کرپشن عوامی استحصال نفرتین پھیلانے والوں کیلیے تمام تر راستے بند کرنے کی کوشش کریں گے ۔ ملک کی تعمیر و ترقی اور امن و بھایی چارہ قائم کرنے میں بھر پور کردار ادا کریں گے ۔ مظلوموں کے محافظ بنیں اور ظالموں کے خلاف ہمشہ میدان عمل میں موجود رہنگے۔

جنرل سیکریٹری شبیر ساجدی نے ذمہ داران کو سنجیدگی اور اطمینان کے ساتھ الیکشن 2024 لڑنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار محب وطن شہری بن کر مجلس وحدت مسلمین کی پالیسی کو ہر صورت فالو کریں، الیکشن میں ایسا سلوک اور اخلاق اپنائیں کہ مستقبل میں معاشرتی بیگاڑ یا دراڑ پیدا ہونے کا اندیشہ نہ ہو، مخلص ، دیانت دار ایماندار افراد کے چناؤ کو یقینی بنائیں اور ووٹرز کی غزت نفس کا ہر صورت تحفظ کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree