وحدت نیوز (نوشہرہ) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام یوم القدس کے موقع پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت تنظیم کے ضلعی سیکرٹری جنرل اورنگزیب جعفری نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر امریکہ اور اسرائیل کیخلاف اور بیت المقدس کی آزادی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی اور قبلہ اول کی صہیونی قبضہ سے آزادی کیلئے جدوجہد کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ شرکائے ریلی نے ’’مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل، بیت المقدس کو آزاد کرو، قدس کی آزادی تک جنگ رہے گی، امریکہ کی بربادی تک جنگ رہے گی‘‘ کے نعرے بلند کئے۔ ریلی سے اہلسنت رہنماوں کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین ضلع نوشہرہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی خطاب کیا۔