وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے ضلعی سیکریٹری جنرل جعفر علی جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کے دام گھٹ گئے ہیں، جس کا اثر دیگر اشیاء کے قیمتوں پر بھی پڑنا چاہئے۔ تعجب کی بات ہے کہ جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑتی ہے تو دیگر اشیاء کی قیمتیں بڑھائی جاتی ہے مگر جب قیمتیں گٹنے کا موقع آیا ہے تو کوئی اس بات کی طرف متوجہ ہونے کی زحمت ہی نہیں اٹھاتا۔ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے تاجران صرف اپنے مفادات کیلئے ہی اپنی تیزی اور پرتی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور جب بات عوام کے فائدے کی آتی ہے تو کسی کے کانوں سے یہ بات ٹکرانے کا نام ہی نہیں لیتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وقت نے رکشوں کے کرایوں پر مشتمل ایک لیسٹ جاری کی ہے، جس میں یہ صاف صاف لکھا گیا ہے کہ کس علاقے سے لے کر کس علاقے تک کا کرایہ کتنا ہونا چاہئے۔ یقیناًکرایوں کا تعین پیٹرول کی قیمت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ، جس طرح رکشوں کے کرایوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ٹھیک ایسی طرح حکومت دیگر اشیاء کیلئے بھی ایک لیسٹ تیار کرے اور اسے عوام الناس کے سامنے پیش کر دے۔ حکومت ایک ایسی لیسٹ تشکیل دے جس میں چیزوں کی صحیح قیمت لکھی گئی ہو اور اس پر عمل درآمد کیلئے کوششیں شروع کردے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ شہر میں لوٹ ماریوں کا بازار گرم ہے، جہاں دفاتر میں رشوت لی جاتی ہے وہی عوام الناس کو دیگر ذرائع سے بھی لوٹا جاتا ہے۔ سرکاری اداروں، افسران اور دیگر محکموں میں کرپشن روکنے کیلئے تو نیب کے ادارے کو تشکیل دیا گیا ہے جو ان پر نظر رکھتی اور انکی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے، مگر تاجروں کیلئے ایسا کوئی خاص اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ عوام کے پیسوں کو ضائع ہونے سے بچانا بھی انکے مال کی تحفظ کا ایک طریقہ ہے، حکومت ہمارے جان و مال کی حفاظت ، دہشتگردوں سے تو کر رہی ہے مگر جو دہشتگردی کو جنم دے رہے ہیں اور جو تاجران عوام کے مال کی قیمت نہیں سمجھ رہے ان کیلئے خاص سسٹم تشکیل نہیں دی گئی ہے۔