علامہ سید ظفرعباس شمسی ایم ڈبلیوایم بلوچستان نئے صوبائی صدر منتخب ، علامہ احمد اقبال رضوی نے حلف لیا

20 جون 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی طرف سے کوئٹہ میں راہیاں کربلا کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں اکثرت رائے سے علامہ سید ظفر عباس شمسی کو مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کا صوبائی صدر منتخب کیا گیا۔ دو روزہ صوبائی کنونشن کے موقع پر مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے نو منتخب صوبائی صدر کا اعلان کیا، جبکہ مرکزی وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے نو منتخب صدر سے حلف لیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک الٰہی تنظیم ہے۔ یہ محروموں اور مظلوموں کی تنظیم ہے۔ ہمارا مقصد ملک کے کونہ کونہ میں حسینی پیغام عام کرنا ہے۔
 
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک بھر میں ملت جعفریہ کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ ہم پاک وطن کے با وفا بیٹے ملکی عزت، وقار اور تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کی دھرتی شہداء کی دھرتی ہے اور ہم ان شہداء کے میشن کو آگے بھڑائیں گے۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سابقہ صوبائی صدر علامہ برکت علی مطہری اور ان کی کابینہ کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نو منتخب صدر و کابینہ بلوچستان کو مجلس وحدت مسلمین کا مضبوط قلعہ بنائیں گے۔
 
صوبائی کنونشن میں سابق وزیر قانون و رکن شورٰی عالی آغا سید محمد رضا، علامہ شیخ ولایت جعفری، علامہ برکت علی مطہری، آغا سہیل اکبر شیرازی اور دیگر اراکین شورٰی عالی نے شرکت کی۔ اس موقع پر نومنتخب صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ اس الٰہی تنظیم کی ذمہ داری میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ میں بلوچستان کے عوام کی خدمت اور اپنی مظلوم ملت کے لئے جدوجہد کروں گا۔ میں ان تمام مظلوم شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں جن کا لہو عشق اہلبیتؑ کے جرم میں بلوچستان کی دھرتی پر بہایا گیا۔ کنونشن کے اختتام پر اراکین مرکزی کابینہ اور صوبائی ذمہ داران نے گنج شہداء پہنچ کر مزار شہداء پر حاضری دی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree