عمران خان پر حملے کی ذمہ داری وفاقی اور پنجاب دونوں حکومتوں پر عائدہوتی ہے، صوبائی وزیر قانون بلوچستان آغا رضا

05 نومبر 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ)سابق وزیراعظم عمران خان پر حملہ انتہائی افسوسناک اور جمہوری اقدار کے منافی عمل ہے۔ یہ بات مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون بلوچستان سید محمد رضا (آغا رضا) نے اپنے مذمتی بیان کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو اپنا جمہوری حق استعمال کرنے دینے اور سکیورٹی فراہم کرنے کے متعدد دعووں کے باوجود یہ واقعہ پیش آیا ہے، جو بہت شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو اس وقت وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کیا کر رہی تھیں؟ یہ دونوں حکومتیں جواب دہ ہیں اور ان کے اوپر ذمہ داریاں ہیں۔

آغا رضا نے مزید کہا کہ لیاقت علی خان سے لیکر بے نظیر تک سڑکوں پر یا پھر جلسوں میں مار دیئے جاتے ہیں اور انکا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا۔ ان واقعات کے اصل محرکات تک نہیں پہنچا جاتا کہ کیا ہوا تھا اور کیونکر ہوا تھا، کیا اسباب تھے؟ انہوں نے کہا کہ کل کے واقعہ کو مختلف رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، مگر اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ایک واقعہ رونما ہوا ہے۔ اس کے محرکات جو بھی ھوں انہیں سامنے لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئینی دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی جلسے منعقد کرنا، جلوس نکالنا، اپنا جمہوری حق استعمال کرنا ہے، اور اگر جو بھی جمہوری انداز اختیار کرتا ہے، اس کو اس طرح سے روکنے کی کوشش کی جاتی ہے تو قابل مذمت ہے اور ہم ایسے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree