وحدت نیوز(ڈیرہ مراد جمالی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ مراد جمالی کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس و تنظیمی کنونشن مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی، صوبائی سیکرٹری مالیات مولانا محمد علی جمالی ،صوبائی سیکرٹری میڈیا سید عبد القادر شاہ، صوبائی سیکرٹری تنظیم سید حسن ظفر شمسی ،صوبائی نائب صدر مجلس علماء شیعہ بلوچستان مولانا ذوالفقار علی سعیدی ،ضلعی شوری کے ارکین وضلع نصیر آباد کے 33یونٹوں کے عہدیداران نے شرکت ۔
اس موقع پر اکثریت رائے سے اگلے تین سال کے لیے ضلعی صدر سید مرتضی شاہ منتخب ھوئے ،علامہ سید ظفر عباس شمسی نے نو منتخب ضلعی صدر سے حلف لیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکنگ کمیٹی نصیر آباد کاضلع میں مختصر عرصے میں اتنے یونٹس کا قیام خوش آیند اقدام ہے ورکنگ کمیٹی کے اراکین مبارک باد کے مستحق ہیں تنظیم کو منظم و مضبوط کرنے کیلئے یونٹس کا قیام نہایت ضروری ہےانشاء اللہ بہت جلد بلوچستان میںmwm کی تنظیم سازی مکمل ہوجائیں گی کارکنان و عہدیداران کی کردار سازی کے پروگرام کا انعقاد ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امام جمعہ والجماعت کوئٹہ علامہ حسنین وجدانی کی بلاجواز گرفتاری ایک بزرگ عالم دین کی بے حرمتی ہے ،فیملی کے سامنے روڈ سے اٹھایا گیا سی ٹی ڈی کے اس ظالمانہ رویہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے حکومت بلوچستان، گورنر، وزیراعلی، وزیر داخلہ، آئی جی پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علامہ صاحب کو فی الفوررہا کیاجائے۔