دعاؤں اخلاقی دروس کے ذریعے ہم اپنی نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں، علامہ سہیل اکبر شیرازی

20 مئی 2023

وحدت نیوز(جھل مگسی)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی ضلع جھل مگسی کے گہنور خان نجف و نائب صدر حبیب اللہ دھکڑ کی MWM ضلع جھل مگسی کے یونٹ گلشن زہراء کی جانب سے منعقدہ میٹنگ میں خصوصی شرکت ۔

یونٹ عہدیداران وممبران سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ یونٹ تنظیم کے اندر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے تنظیم کا ڈھانچہ یونٹس پر مشتمل ہے اور یونٹس تنظیم کو فعال کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتےہیں  یونٹس  میں دعاؤں اخلاقی دروس کے ذریعے ہم اپنی نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔

 تمام یونٹس میں مرکز کی جانب سے دیے گئے نو نکاعاتی پروگرام پر عمل کرنا واسٹڈی سرکل کا انعقاد ضروری ہے، مجلس وحدت مسلمین کااہم  مقصد باکردار معاشرے کی تشکیل ہے کیونکہ اہلیبت علیہم السلام کے ماننے والوں کو باکردار متقی و پرہیز گار ہونا چاہئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree