ایم ڈبلیوایم ضلع جھل مگسی کے زیر اہتمام شہید صدر ابراھیم رئیسی و رفقاء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

24 مئی 2024

وحدت نیوز(جھل مگسی) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان ضلع جھل مگسی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہیلی کاپٹر حادثہ میں جمہوری اسلامی ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی و دیگر شہدا کی شہادت کے سلسلے میں مسجد اقصیٰ میں تعزیتی ریفرنس و ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی ۔

تعزیتی ریفرنس سے سابق ایم سی چیئرمین گنداواہ سید عبد الغنی شاہ حسینی مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی ضلعی ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی و مگسی پینل اور تحریک اتحاد بین السادات پاکستان ضلع جھل مگسی کے صدر سید ولایت بخاری،ایڈووکیٹ مرکزی امام بارگاہ کے متولی سید فرزند علی شاہ بخاری ،سادات بخاری کی نوجوان شخصیت سید تنویر بخاری، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری روابط سید گلزار شاہ بخاری ،جاوید احمد آرائیں ینگ ویلفیئر آرگنائزیشن گنداواہ کے صدر باز محمد گھوٹیہ،mwm ضلع جھل مگسی کے صدر حبیب اللہ دھکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری اسلامی ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی المناک شہادت پر بہت افسوس اور رنج ہے۔ یہ خبر یقیناً دل کو دہلا دینے والی اور ناقابل یقین خبر ہے۔

انھوں نے کہا کہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ایک عظیم رہنما، مخلص خدمت گار اور ملک و ملت کے لیے بے حد محبت کرنے والے فرد تھے ان کی شہادت سے نہ صرف ایران بلکہ پوری امت مسلمہ کو ایک عظیم نقصان پہنچا ہے۔ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ اسلام کی خدمت، ایران کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے وقف کر دیا تھا ۔

ان کی قائدانہ صلاحیتیں، حکمت عملی اور بصیرت ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اور ان کی جدوجہد، قربانیاں اور ان کی سادگی ہمیں ہمیشہ رہنمائی فراہم کرتی رہیں گی۔ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور  ان کے اہل خانہ، دوستوں اور پوری قوم کو صبر جمیل عطا کرے اور اس عظیم سانحے کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔

انھوں نے  مزید گفتگو کرتے ہوئے بیان کیا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور پاکستانی عوام اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس دکھ کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس غم کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں مزید اتحاد و اتفاق کے ساتھ آگے بڑھنے کی راہ دکھائے۔

اس موقع پر MWM تحصیل گنداواہ کے صدر سیدا زاہد حسین شاہ حسینی ضلعی صدر mwn جھل مگسی حبیب اللہ دھکڑ صحافی منیر احمد رڈ شیعہ علماء کونسل تحصیل گنداواہ کے صدر غلام حیدر شاہ پوست المہدی اسکاوٹ کے چیف گہنور خان تنیہ و شہرکی معزز شخصیات سیاسی وسماجی پارٹیوں کے نمائندوں و مؤمین نے بھرپور شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree