ایم ڈبلیوایم کوئٹہ کے زیر اہتمام شہید قائد کی 35ویں برسی کا انعقاد

07 اگست 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ)شہید مظلوم قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 35ویں برسی کی مناسبت سےصوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدر علامہ راجہ مصطفی حیدر ،صوبائی نائب صدرعلامہ ولایت حسین جعفری ،صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی، ضلعی صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ، علامہ یوسف عابدی نے خطاب کرتے ہوئے قائد شہید کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی اسلام کے شیدائی سید الشہداء ابا عبداللہ الحسین کے فرزند صادق آپ علم و تقوی کے زیور سے آراستہ مظلوموں کے حامی تھے 1984 ء میں علامہ عارف حسینی کو ان کی قائدانہ صلاحیتوں، انقلابی جذبوں اور اعلیٰ انسانی صفات کی بناپر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا نیا قائد منتخب کیا۔

مقررین نے کہا کہ شہید قائد نے پاکستان کی ملّت تشیّع کو متحد و منظم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں آپ نے پاکستانی سیاست میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے طویل جد و جہد کی۔ اس سے قبل پاکستانی سیاست میں اہل تشیع کا مؤثر کردار نہیں تھاقائد شہیداتحاد بین المسلمین کے عظیم علمبردار تھے، آپ فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کے شدید مخالف تھے، اس سلسلے میں آپ نے علمائے اہل سنت کے ساتھ مل کر امت مسلمہ کی صفوں میں وحدت و یک جہتی کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں ہمیں چاہیے کہ شہید راہ حق کے افکار کو زندہ رکھیں انہوں حقیقی اسلام محمدی کے نافذ کرنے کےلئے اپنی جان تک کا نذرانہ پیش کرکے جام شہادت نوش کیا مزید مقررین کہا کہ قائد شہید کی مشن وسیرت ہمارے لیے نمونہ ہے ملت جعفریہ پاکستان کے جملہ آئینی حقوق اسلامی نظریاتی جغرافیائی سرحدوں سے دفاع  اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور خطہ میں سامراجی قوتوں کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھانے کا عہد کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree