امتحانی نظام میں نقل کے رجحان نے ہمارے تعلیمی نظام کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے،کونسلرمحمد مہدی

27 فروری 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے جاری کردہ بیان میں حلقہ 9سے ایم ڈبلیوایم کے کونسلرمحمد مہدی نے کہا ہے کہ امتحانی نظام میں نقل کے رجحان نے ہمارے تعلیمی نظام کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔حکومت بلوچستان معیاری تعلیم کی فراہمی اور امتحانی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرے۔ امتحانات میں غیر قانونی ذرائع استعمال کرکے زیادہ نمبر تو حاصل کر لیے جاتے ہیں۔ لیکن جب معاملہ دیگر صوبوں سے مقابلے کا آتا ہے تو بہت کم تعداد میں امیدوار معیار پر پورا اُترتے ہیں۔ بلوچستان کی پسماندگی ، غربت اور افلاس کی بڑی وجہ غیر معیاری تعلیم ہی ہے۔ کرپشن اور رشوت نے جہان دیگر ملکی اداروں کو کھوکھلا کر دیا ہے اس نے تعلیمی نظام کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ اس طرح نقل نے بھی ہمارے نظام تعلیم کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے۔ اور معیار تعلیم میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اس ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات نا گزیر ہیں۔ معیار تعلیم اور نقل کے سدباب کے لیے معاشرے کے ہر فرد خصوصاً طلباء و طالبات ، اساتذہ اور والدین کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ جس کے خاتمے کے بغیر تعلیمی ترقی ناممکن ہے۔ نئی نسل کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے تعلیم کے شعبے کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔ حکومت تعلیم کے شعبے میں مختص فنڈز میں غیر معمولی اضافہ کرنے کے ساتھ تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط بہتر بنانے ، تعلیمی ماحول کے ساتھ تدریس کے عمل کو با معنی اور مثبت بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ محکمہ تعلیم کو نقل کے تدارک کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اسکولوں کی حالت زار کی بہتری اور تعلیمی معیار موثر بنانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree