انتہا پسندی سے پاک متحد اور خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے ،عباس علی

24 مارچ 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے یوم پاکستان کی مناسبت سے جاری کردہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل سید عباس علی نے کہاہے کہ انتہا پسندی سے پاک متحد اور خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے۔سنجیدہ اور اصولی سیاست ہی مہذب قوم کی پہچان ہے ۔قیام امن کے لیے جہاں معاشرے کے ہر فرد کو خود احتسابی عمل سے گزرنا ہوگا وہاں اس شرط کا اطلاق سیاسی جماعتوں پر بھی ہوتا ہے جو خود میں شامل ان کالی بھیڑوں کو اپنی صفوں سے نکال باہر کرے جو سیاست کا لبادہ اُوڑھے غیر قانونی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اس عزم کا اعادہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ملک کی تمام سیاسی قوتیں اور عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ قیام امن کے لیے جاری کاوشوں کو پایہ تکمیل تک پہچانے میں اپنی تمام سیاسی بصیرت کو بہ روئے کار لاتے ہوئے ہر اس اقدام کی تائیدو حمایت کریں جو عظیم تر قومی مفاد میں ہو۔

 

انہوں نے کہا کہ استحکام مادر وطن ہو یا بقاء جمہوریت ہو ہمیں ہر مشکل گھڑی میں اپنا کلیدی کردار بطریق احسن ادا کرنا چاہیے۔ ریاست اپنے عوام کے جان و مال کے تحفظ کا ذمہ دار ہے۔ جب تک بلا امتیاز دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اقدامات نہیں اُٹھائے جائینگے ملک اسی طرح دلدل میں پھنسا رہے گا۔ ہمیں یوم پاکستان کے موقع پر یہ عہد کرنا ہوگا کہ بحیثیت قوم اپنی صفوں میں اتحا د و اتفاق برقرار رکھنے ، ملک کو ترقی دینے ، رواداری اور نفرتوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار نبھائیں گے۔جب لوگ اس ریاست میں امن سے زندگی گزار سکیں گے اور جب یہاں سے دہشت گرد گروہوں کا خاتمہ ہو جائیگا تو ہی قائداعظم کے روح کو سکون ملے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree