ایم ڈبلیوایم کےایم پی اے آغا رضا کے اسمبلی فلورپراحتجاج کے بعدزائرین کواین اوسی جاری

22 نومبر 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) اربعین امام حسین ؑپر کربلا معلیٰ کی زیارت کے خواہش مند درجنوں بسوں میں سوارسینکڑوں زائرین کو بالآخرتفتان بارڈتک سفر کی اجازت فراہم کردی گئی ہے جس کے بعد درجنوں بسیں ملک کے مختلف شہروں سے بلوچستان آنے والے زائرین کو لیکرلیویز اور ایف سی کی سکیورٹی میں کوئٹہ سے تفتان روانہ کردی گئی ہیں ،واضح رہے کہ  گذشتہ روز مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمدرضا رضوی (آغارضا)نے اسمبلی اجلاس کے دوران ملک بھر سے کوئٹہ میں جمع ہونے والے زائرین کرام کو ایم او سی کے نام پر ڈیرہ اللہ یار اور قلعہ سیف اللہ کے مقام پر روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی ، ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک دو دن کا معاملہ نہیں ہمیشہ زائرین کو ایسی طرح مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جگہ جگہ درجنوں بسوں کو روکنے کے واقعات کے نتیجے میں کسی بھی ناخوشگوارواقعے کی ذمہ داری کس کے کاندھوں پر عائد ہوگی، انہوں نے اسپیکر بلوچستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزارت داخلہ زائرین کی فوری باحفاظت تفتان روانگی کے انتظامات کو یقینی بنائے ، جبکہ زیروپوائنٹ پر موجود ایف آئی اے کے امیگریشن عملے کی تعداد جو کہ فقط چار پانچ افرادپر مشتمل ہے میں بھی اضافہ کیا جائے تاکہ زائرین بروقت بارڈرکراس کرسکیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree