ایم ڈبلیوایم کےرکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا کی صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات

10 اپریل 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں اپنے دو روزہ دورے کے دوران صدرمملکت کیساتھ ایک خصوصی ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی سید محمد رضا نے شیعہ ہزارہ قوم کے وفاق سے متعلق مسائل کا ذکر کر تے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا حصول ہمارے لوگوں کیلئے نا ممکن بنا دیا گیا ہے ،یہ دونوں وفاقی ادارے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے بذات خود مسئلہ بنے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہر نیا آنے والا پاسپورٹ آفیسر بذات خود قانون بناتا ہے اور نت نئے قوانین نافذ کر کے شیعہ ہزارہ قوم کے لوگوں کیلئے پاسپورٹ کا حصول نا ممکن بنا دیتا ہے ،اس کام میں دو نمبر ایجنٹ بھی ملوث ہیں جو معصوم لوگوں سے پیسے لیکر ان کو پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دیتے ہیں ،پیسے کی حوس نے ان سب کو اس قدر اندھا کر دیا ہے کہ 100سالوں سے زائد عرصہ کوئٹہ اور بلوچستان میں رہنے کے باوجود ہزارہ قوم کے افراد سے ایسے ایسے دستاویزات طلب کئے جاتے ہیں جو کہ خو د ان کے اپنے پاس موجود نہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ کچھ انہی مسائل سامنا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول میں ہمیں در پیش ہے ،ایف سے بلاک شناختی کارڈز نے لوگوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے ۔صدر مملکت ممنون حسین نے نوٹس لیتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ اگر ایسے عناصر کو عدالت میں کھینچنا پڑے تو بھی دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ہزارہ قوم کیساتھ زیادتیوں کا نوٹس لیا جا ئیگا۔

 

صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ شیعہ ہزارہ قوم کو خوشحالی دینے اور ترقی کی راہ پر گامز ن کرنے کیلئے وفاقی حکومت بھرپور ادا کررہی ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور کوشش کیجائے گی۔صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ بلو چستان بالخصوص شیعہ ہزارہ قوم عرصہ دراز سے زیادتیوں کا شکاررہا موجودہ حکومت نے یہ محسوس کیا ہے کہ بلو چستان اب مزید محرومیوں اور زیادتیوں کا محتمل نہیں ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ بلو چستان کو ترقیاتی یافتہ اور خوشحالی صوبہ بنانے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں مخلوط حکومت صو بے میں ترقی اور امن وامان کی بحالی کیلئے اقدامات کریں وفاقی حکومت ان کو مکمل سپورٹ کریں گے صدر مملکت نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے وفاق تمام ممکن وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گا صدر مملکت نے کہاکہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ کرنا حکومت کا فرض ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree