بلوچستان حکومت شاہ نورانی، سارونہ اور گردونواح میں قحط اور سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرے،علامہ مقصودڈومکی

03 جولائی 2015


وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سر براہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ N.F.Cایوارڈ میں بلوچستان کی غربت اور پسماندگی کو مد نظر رکھا جائے وسائل کی تقسیم میں آبادی کے ساتھ ساتھ رقبے کو بھی اہمیت دی جائے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ N.F.Cایوارڈ کے سلسلے میں چھوٹے صوبوں کے مطالبات کو بھی شامل کیا جائے ۔

درایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے شاہ نورانی، سارونہ اور گرد و نواح میں قحط اور سیلابی ریلے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ، حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیلابی ریلے کے متاثرین کے گھروں کی تعمیر اور مالی نقصانات کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کرے ،انہوں نے مختلف فلاحی اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ کھلے آسمان تلے بیٹھے افراد کی مدد کو پہنچیں۔

درایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے سالانہ فلسطین کانفرنس کے سلسلے میں جماعۃالدعوۃ بلوچستان کے امیر مولانا مفتی محمد قاسم، جماعت اہل سنت بلوچستان کے رہنماء سید حبیب شاہ چشتی، جمیعت اتحاد العلماء بلوچستان کے صدر قاضی فخر الدین ،پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء ارباب ہاشم کانسی، سردار اکبر خروٹی کو دعوت دی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اپنے اتحاد و اتفاق کے ذریعہ اسلام دشمن سامراجی قوتوں کے عزائم ناکام بنا سکتی ہے، قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کی جدوجہد میں پوری امت مسلمہ متحد ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree