غاصب اسرائیل کیخلاف شیعہ سنی مسلمانوں کو ملکر قیام کرنا ہوگا، علامہ مقصود علی ڈومکی

22 جولائی 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی رہنماء قاسم سوری سے ملاقات میں ایم ڈبلیوایم بلوچستان کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا تھا کہ زبانی جمع خرچ کی بجائے ترکی سمیت دیگر اسلامی ممالک کو فلسطین میں جاری جارحیت کیخلاف اسرائیل سے تمام تر سفارتی تعلقات معطل کرنے چاہئیں ، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر حقیقی جمہوریت کا قیام ناممکن ہے۔ چار حلقوں میں انتخابی عمل کی تحقیقات سے خائف حکومت اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکی ہے۔ ہم انتخابی اصلاحات کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کراچی میں آپریشن کے باوجود معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کو سوالیہ نشان قرار دیا۔ انہوں نے ٹارگٹ کلنگ میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں اور معصوم انسانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ نہتے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ عدیل عباس اور حیدر رضوی کے قتل میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنا بہت ضروری ہے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ غاصب اسرائیل کے خلاف شیعہ سنی مسلمان مل کر قیام کریں۔ حماس اور حزب اللہ کی حمایت تمام مسلمانوں پر فرض ہے۔ انہوں نے ترک وزیراعظم اردوگان کی جانب سے اسرائیل کو دی گئی دھمکی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی حکومت پہلے انکارا اور استنبول میں قائم اسرائیلی سفارتخانے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس کی جگہ فلسطینی سفارتخانے کھولنے کا اعلان کرے۔

 

انہوں نے کہا کہ زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پر ترکی اور دیگر مسلم ممالک کو مظلومین فلسطین کی مدد کرنا ہوگی۔ ترک انٹیلیجنس کا موساد کے ساتھ معاہدہ اور نیٹو کی رکنیت ایک سوالیہ نشان ہے۔ انبیاء (ع) کی سرزمین فلسطین پر اسرئیلی جارحیت پر اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کے عالمی اداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ ہم مظلوم فلسطینی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ ہمارے دلوں میں بستے ہیں۔ مسلم حکمرانوں کی خیانت کے باوجود مسلم عوام آپ کے ساتھ ہیں۔ انشاءاللہ نصرت الٰہی کا وعدہ جلد سچا ہوگا اور امت مسلمہ کی وحدت بیداری اور قیام للہ کے نتیجہ میں قبلہ اول جلد آزاد ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree